کوئٹہ(آوازٹائمز)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ قوم پرستی ایک کشادہ اصطلاح ہے کوئی بھی اپنی فکر اور سوچ کے مطابق اِس کی تشریح و تعبیر کرسکتا ہے۔نیلسن منڈیلا،خان عبدالغفار خان میرغوث بخش بزنجو اپنے آپ کو قوم پرست سیاسی رہنما بتاتے تھے اور صدرٹرمپ و نیتن یاہوبھی اپنے آپ کو قوم پرست لیڈر کہتے ہیں۔نیلسن منڈیلا، میر بزنجواور باچاخان مظلوموں کی توانا آواز تھے وہ اپنی قوم سے محبت کے ساتھ ساتھ انسانیت سے بھی محبت کا درس دیتے تھے جبکہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی قوم پرستی میں نسلی تعصب اور نفرت کا رنگ غالب نظر آتا ہیہٹلر کی نسل پرستی پر مبنی قوم پرستی نے دوسری عالمی جنگ کو جنم دیا جس میں 6 کروڈ لوگ مارے گئے اور صدر ٹرمپ و نیتن یاہو جیسے شیطان سیرت لیڈروں کی پاگل پن دنیا کو بڑی تباہی سے دو چار کر سکتی ہے






