بلوچستان کے عوام کو معاشی حقوق کیساتھ سی پیک سیندک ریکوڈک کے ثمرات بھی دے دیں،ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(آوازٹائمز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ وفاق واسلام آبادکے طاقتورطبقات بلوچستان کے عوام کو معاشی حقوق کیساتھ سی پیک سیندک ریکوڈک کے ثمرات بھی دے دیں تاکہ بلوچستان کے عوام،نوجوانوں کے حالات سدھرجائے۔حکمران لانگ مارچ کے مطالبات مان کربلوچستان کے حالات سدھاردیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی بلوچستان امرائے اضلاع وذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں امرائے اضلاع،صوبائی ذمہ داران وبرادرتنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں سابقہ فیصلوں پرعمل درآمد،جماعت اسلامی وبرادرتنظیموں،الخدمت فانڈیشن کی تنظیمی،لانگ مارچ،مرکزی اجتماع عام رپورٹ پیش کرنے کیساتھ آئندہ لائحہ عمل ومنصوبہ کے حوالے سے منصوبہ بندی ومشاورت کی گئی۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ مظلوم بلوچستان کوحقوق دلاناوقت کی اہم ضرورت ہے جب تک بلوچستان کوحقوق نہیں ملیں گے اس وقت تک عوام کوسکون،امن ترقی نہیں ملیگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امرائے اضلاع وذمہ داران نے خطاب میں کہا کہ وسائل سے مالامال بلوچستان آج اپنوں وغیروں کی وجہ سے بدعنوانی وبدامنی کاشکارہے بلوچستان کے لاپتہ افراد کوفوری بازیاب،چیک پوسٹوں پرتذلیل بنداوربارڈرزکھول دیے جائے انٹرنیٹ ومین شاہراہوں کی بندش جیسے نارواسلوک بندکیے جائیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے حق دوبلوچستان کومزیدوسعت دیکرمطالبات منوالیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں