کراچی(آوازٹائمز)کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا، جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہو گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہو گی، ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے اور پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہو گا۔شرجیل میمن نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہو گا۔ سندھ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، پی ٹی آئی سندھ میں اپنی سیاسی سرگرمیاں کر سکتی ہے۔ این او سی میں درج تما شرائط پر عمل کرنا ہو گا






