یونیورسٹی آف گوادر میں ایم ایس منیجمنٹ سائنسز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

گوادر(آوازٹائمز)یونیورسٹی آف گوادر نے ایم ایس منیجمنٹ سائنسز پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انٹری ٹیسٹ بروز پیر، 19 جنوری 2026 کو یونیورسٹی کے بلاک ون میں منعقد ہوں گے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ ٹیسٹ سینٹر میں صبح 09:30 بجے رپورٹ کریں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کے لیے انٹری ٹیسٹ سلپ 16 جنوری 2026 کو براہِ راست ان کے واٹس ایپ نمبر پر فراہم کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں