وندر بازار میں شہری کی موٹر سائیکل دن دہاڑے چوری، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

سونمیانی وندر(آوازٹائمز)وندر بازار میں دن دہاڑے نامعلوم چوروں نے شہری کو قیمتی موٹر سائیکل سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وندر بازار میں شبیر احمد نامی شخص نے چائے پینے کے لیے ایک ہوٹل کے سامنے اپنی ہونڈا موٹر سائیکل ماڈل 2022 چیسس نمبر HA091848 اور انجن نمبر E064308 کھڑی کی تاہم جب وہ چائے پی کر واپس آیا تو موٹر سائیکل موقع سے غائب تھی۔ متاثرہ شخص نے واقعے کی اطلاع وندر پولیس تھانے میں دے کر اطلاعی رپورٹ درج کروا دی ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں