خلیج میکسیکو کانام خلیج ٹرمپ رکھنا چاہتا تھا،میری ٹیم نے منظور نہیں کیا، امریکی صدر کامذاق

واشنگٹن( آوازٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران مذاق میں کہا کہ وہ خلیج میکسیکو کا نام اپنے نام پر رکھنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، تاہم ان کی ٹیم نے اسے منظور نہیں کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا، میں اسے خلیج ٹرمپ کہنے والا تھا، لیکن میں نے سوچا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔ میں یہ کرنا چاہتا تھا، لیکن میں مذاق کر رہا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد واقعی اس کا نام بدلنا نہیں تھا۔ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ان کے بیان سے یہ افواہیں پھیل سکتی ہیں کہ وہ واقعی اسے “خلیج ٹرمپ” کہنا چاہتے تھے، لیکن ان کے اہلکاروں نے انہیں روکا۔ صدر نے مذاقاً کہا، “لوگ مجھے زیادہ نہیں روکتے۔”یاد رہے کہ جنوری 2025 میں ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت خلیج میکسیکو کا نام رسمی طور پرخلیج امریکہ رکھ دیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں