پاکستان اور ترکیہ نے غزہ میں پائیدار امن کے حصول کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد‘انقرہ(آوازٹائمز)پاکستان اورترکیہ نے غزہ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے اورپاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیاہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیئے دعوت دی گئی تھی۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا۔ترجمان کے مطابق بورڈ آف پیس کے ذریعے مستقل جنگ بندی کے نفاذ کی امید ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام کے ساتھ مستقل جنگ بندی کا نفاذ ممکن ہوگا، فریم ورک کے تحت فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافے، اور غزہ کی تعمیرنو کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے عملی اظہار کی راہ ہموار کریں گی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان قابل اعتماد اور وقت کی پابند سیاسی عمل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حل کی امید رکھتا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین بین الاقوامی قانونی حیثیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر زوردیتا اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے موقف کی بھی تائید کرتا ہیبورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے پاکستان خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط ریاست فلسطین کے قیام کی امید رکھتا ہے،بطوررکن ملک فلسطین کی تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے، فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائینگی۔ادھرترکیہ نے عالمی“بورڈ آف پیس”میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی۔ترک وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں“بورڈ آف پیس”اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔ایک بیان میں ترک وزیرخارجہ حکان فدان نے کہا کہ عالمی امن کے لیے ترکیہ کا فعال سفارتی کردارہے،ڈیووس فورم میں امن و استحکام پر اہم مشاورت متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں