حلیم پلازہ میں آتشزدگی، تاجروں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان

کوئٹہ(آوازٹائمز)ایوان صنعت و تجارت بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ، نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ اور دیگر رہنماں نے کوئٹہ کے مرکزی علاقے لیاقت بازار میں حلیم پلازہ میں پیش آنے والی آتشزدگی کے باعث تاجروں کو ہونے والے مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔رہنماں نے کہا کہ حلیم پلازہ میں موجود دکانوں میں کروڑوں روپے کے کمپیوٹرز، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا، جس سے نہ صرف تاجروں کو بھاری مالی نقصان ہوا بلکہ سینکڑوں خاندانوں کا روزگار بھی متاثر ہوا۔ایوان صنعت و تجارت نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں کے نقصانات کی فوری تلافی کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے اور ان کے کاروبار کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ رہنماں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر نقصانات کی چھان بین کی جائے تاکہ تاجروں کو بروقت مالی امداد دی جا سکے اور وہ دوبارہ کاروبار شروع کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں