بھاگ(آوازٹائمز)مرغی گوشت سمیت انڈوں کی قیمتوں کوبھی پر لگ گئے مرغی فی کلو گوشت 750سے 800 فروخت جبکہ فی انڈا 35روپے میں بکنے لگا لیکن وہ بھی مارکیٹ سے غائب بچے اپنی پسندیدہ غذا کیلئے مارے مارے پھرتے رہے تفصیلات کے مطابق سردی کی آمد ساتھ ہی کچھی کی تحصیل بھاگ میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ انڈوں کی بڑھتے ہی مارکیٹ سے غائب جمعہ کے روز بھاگ بازار میں مرغی گوشت فی کلو 750 روپے اورانڈے 420روپے درجن لیکن مارکیٹ سے غائب شہری بچے مختلف دکانوں میں مارے مارے پھرتے رہے لیکن انڈوں کا کہیں نام ونشان نہیں جس سے شہریوں کی پریشانیوں اضافہ ہوا ہے اور بچے اپنی پسندیدہ انڈوں کیلئے ضد کرتے رہ گئے شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا انڈا بچوں کی صحت کیلئے مفید غذا کم از کم اسکی قیمتوں میں استحکام لانے اور فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں






