اوستا محمد میں شدید سردی کے دوران گیس ناپید، لاکھوں شہری بنیادی سہولت سے محروم

اوستا محمد(آوازٹائمز)اوستا محمد سخت سردی میں گیس ناپید ہو گیا صارفین گیس کی سہولیات سے محروم ضلعی انتظامیہ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی دور جدید میں اوستہ محمد کے صارفین سردی اور گرمی میں گیس کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں گیس کی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے امور خانہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں حکام بالا اس جانب فوری نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ استا محمد کے عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا گنجان ترین چار لاکھ سے زائد ابادی والا شہر اوس دا محمد کے صارفین گیس کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم سوئی سدرن گیس کمپنی کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے صارفین عرصہ دراز سے گیس کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں گیس کی مین پائپ لائن سمیت تمام پائپ لائن خستہ اور بوسیدہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے صارفین گیس کی سہولیات سے محروم اور گیس ضائع ہو رہا ہے جس سے ملکی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگ رہا ہے اور صارفین سراپا احتجاج میں ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی سمیت ضلعی انتظامیہ کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی افسران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں استاد محمد کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد کے شہریوں کو گیس کی فراہمی کے لیے فوری طور پر گیس لائن کی تبدیلی کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باوجود ہر ماہ بھاری بھر کم بل تھما دیتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین سوئی سدرن گیس کمپنی کے نائندگان میں شامل ہو گئے اور نہ دیدہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے جو ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں