اوستہ محمد(آوازٹائمز)اوستہ محمد حکومت کی شجر کاری مہم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اوستہ محمد میں درختوں کی بے دردی کے ساتھ کٹائی کا سلسلہ عروج پر محکمہ جنگلات شجر کاری مہم اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام میں بری طرح ناکام نرسری میں کوئی درخت دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ دفاتر سے عملہ غیب دفتری امور چھوٹے ملازمین سنبھال رہے ہیں فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موسمی اثرات کے پیش نظر شجر کاری مہم کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اوستا محمد میں محکمہ جنگلات شجر کاری مہم میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور دوسری جانب اوستا محمد سمیت گرد نوا کے علاقوں میں سرعام درختوں کی کٹائی جاری ہے محکمہ جنگلات کے فارسٹ افسران مبینہ طور پر درختوں کی کٹائی کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات میں ڈیلی ویجز کے نام پر درجنوں افراد کو بھرتی کر کے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اوستا محمد کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات اوستہ محمد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کر کے درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے لیے اقدامات کیے جائیں






