اوتھل میں مہنگائی بے قابو، 35 کلو آٹے کا کٹہ 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

اوتھل(آوازٹائمز)لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں مہنگائی بے قابو ہو گئی، 35 کلو آٹے کا کٹہ 5000 روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث دہاڑی دار اور غریب طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سستے بازار قائم کیے جائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی بھی آمد آمد ہے، اگر آٹے اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو رمضان المبارک میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان سے قبل مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مثر اقدامات اٹھائے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں