لاہور(آوازٹائمز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو مزید خوبصورت، صاف اور جدید بنانے کیلئے جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لئے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلی مریم نواز شریف کو براہِ راست رپورٹس پیش کیں۔وزیراعلی نے تمام شہروں میں سیوریج، ڈرینج اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیا۔پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر موثر عملدرآمد کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جبکہ تمام منصوبوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف خود بھی منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کریں گی۔پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی، مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت 100 کلومیٹر سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔ملتان میں 232 کلومیٹر سیوریج لائن، 81 پمپ، 51 جنریٹر اور 64 کلومیٹر شہری سڑکیں تعمیر ہوں گی، جبکہ بوسن روڈ، نشتر روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کی توسیع اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان میں سوا 12 ارب روپے سے سیوریج و ڈرینج سسٹم مکمل کیا جائے گا، بھکر میں جدید سیوریج لائن، سولر ڈسپوزل سٹیشن، پارکس اور واک ویز بنائی جائیں گی۔ وہاڑی، شیخوپورہ اور قصور میں صفائی، بیوٹیفکیشن اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبے شفاف، بروقت اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں
اہم خبریں
جھنگ سرگودھا روڈ پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی
پاکستان،سعودی عرب اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون، اتحاد، امن و سلامتی اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام
منگچر بازار 19 روز سے مکمل بند، عوام شدید پریشانی میں مبتلا
گڈانی میں تین ماہ سے پانی کا بحران، شہری مہنگے ٹینکر خریدنے پر مجبور
ڈیلی آواز ٹائمز ساکران کے بیورو چیف صحافی مرتضیٰ مری کی نانی محترمہ انتقال کرگئی، چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی کی اظہار تعزیت
حب، ڈسٹرکٹ پولیس کیجانب سے خصوصی پٹرولنگ اسکواڈ تشکیل
حب، 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات، امن وامن، اسمگلنگ کیخلاف کاروائی اور دیگر اہم فیصلے، ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس
ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال کا دورہ
راولپنڈی مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک،
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس






