اسلام Èباد(آوازٹاءمز)چین کی معروف سنگھوا یونیورسٹی میں ہفتہ کو گریجویٹ کانووکیشن تقریب منعقد ہوءی جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہزاروں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماسٹرز اورڈاکٹریٹ کی ڈگریاں تفویض کی گءیں۔ تقریب میں یونیورسٹی کی قیادت نے طلبہ کو جدت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ملک اور انسانیت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے ناءب صدر اور پرووسٹ پینگ گانگ نے کی جنہوں نے 2026 کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی گریجویشن اور ڈگریوں کے اجرا کا باضابطہ اعلان کیا۔سنگھوا یونیورسٹی کی سی پی سی کمیٹی کے سیکرٹری چیو یونگ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کے طلبہ کو اعزازات دینے کا اعلان کرتے ہوءے تمام فارغ التحصیل طلبہ کومبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بدلتے دور میں نوجوان Èزادانہ سوچ، مضبوط اخلاقی اقدار اور ذمہ دارانہ فیصلوں کو اپنا شعار بناءیں اور چین کی قومی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔سنگھوا یونیورسٹی کے صدر لی لومنگ نے اپنے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ بلند مقاصد اپناءیں، مشکلات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں، جدت طرازی کو فروغ دیں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک، عوام اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریں۔تقریب سے سابق طالب علم اور چاءنا انسٹی ٹیوٹ فار ریڈی ایشن پروٹیکشن کے چیف انجینءر ژا ری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کو اعتماد، صبر اور مسلسل محنت کی تلقین کرتے ہوءے کہا کہ مستقل مزاجی ہی بڑی کامیابیوں کی بنیاد بنتی ہے۔گریجویٹنگ کلاس کی نماءندگی کرتے ہوءے سکول Èف سافٹ ویءر کی طالبہ ژو زیہان نے کہا کہ سنگھوا یونیورسٹی میں تحقیق کے تجربے نے ان کے اندر وطن کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہےاور وہ اپنی صلاحیتیں ان شعبوں کے لیے وقف کریں گی جہاں ملک کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔تقریب میں پاکستان سے چاءنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے بھی اپنی ڈگری حاصل کی۔ کانووکیشن تقریب کو یونیورسٹی کے “رین کلاس روم پلیٹ فارم کے ذریعے چینی اور انگریزی زبانوں میں براہِ راست نشر کیا گیا، جبکہ بعد ازاں یونیورسٹی کے جمنازیم میں ڈگریوں کی باضابطہ تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوءی
اہم خبریں
صوبائی وزیر میر صادق عمرانی سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان جلد متوقع
چمن میں 13 سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ، حالت تشویش ناک
حب سٹی پولیس کی بڑی کارروائیاں — ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزم گرفتار، مسروقہ موبائل فونز و دیگر سامان برآمد
لورالائی میڈیکل کالج کی نشستیں 50 سے بڑھا کر 100 کردی گئیں، PM&DC نے منظوری دیدی
رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
کوئٹہ میں مختلف روٹس پر چلانے کیلئے 27 مزید الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ ٹرانسپورٹ
حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
قلات منگچر میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، راہگیر زخمی
کوئٹہ، شہید غنی خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، سنیچر ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کوئٹہ، تھانہ عبدالخالق شہید کی کاروائی، مسروقہ گاڑی 24 گھنٹوں میں برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او اعجاز محمود






