سمندری طوفان میساک کی شدت کم، چین کے سانیا ہواءی اڈے پر پروازیں بحال

بیجنگ(آوازٹایمز)چین کے جنوبی صوبہ ہاءنان میں واقع سانیا فینکس بین الاقوامی ہواءی اڈے پر سمندری طوفان میساک کی شدت کم ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح 6 بجے پروازیں بحال کر دی گءیں۔شنہوا کے مطابق ہاءنان کے محکمہ موسمیات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال کے دسویں سمندری طوفان میساک نے جمعہ کی شام تقریبا 6 بج کر 20 منٹ پر لِنگ شوءی لی کانٹی کے علاقے ییلن میں ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ رات کے وقت ہاءنان جزیرے کو عبور کرتے ہوءے شمالی بیبو خلیج کی جانب بڑھ گیا۔ہواءی اڈے سے پہلی پرواز CZ6731 ہفتہ کی صبح 7 بجکر 18 منٹ پر روانہ ہوءی۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر درجہ سوم (لیول تھری) کا طوفانی الرٹ برقرار رکھا۔ صبح 8 بجے تک طوفان میساک جنوب مغربی چین کے گوانگ شی ژوانگ علاقے کے شہر ڈونگ شِنگ سے تقریبا 155 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود تھا، جہاں اس کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواں کی رفتار 23 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گءی۔محکمہ کے مطابق طوفان 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےشمال مغرب کی جانب بڑھنے اور موجودہ شدت برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ پیش گوءی کے مطابق یہ ہفتہ کی رات گوانگ شی اور شمالی ویتنام کی سرحدی ساحلی پٹی سے دوبارہ ٹکراءے گا، جس کے بعد شمال کی جانب بڑھتے ہوءے بتدریج کمزور ہو جاءے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں