فیصل آباد (آوازٹائمز)کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب تیز رفتار کار ٹائر بریسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر نہر میں جاگری’ ڈرائیور پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر چھوٹا مانانوالہ کا 40سالہ عاقب نذیر ولد نذیر احمد کار پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ کشمیر پل کے قریب پہنچا تو گاڑی کا ٹائر بریسٹ ہونے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جاگری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو باہر نکالا تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی






