عبداللطیف خان کاکڑ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان مقرر، گورنر بلوچستان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللطیف خان کاکڑ بطور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صوبائی حکومت کے چیف لا آفیسر کی حیثیت سے آئینی، قانونی اور عدالتی معاملات میں حکومت کو مشاورت فراہم کریں گے، جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور دیگر عدالتی فورمز پر حکومت بلوچستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔جاری کردہ شرائط کے مطابق انہیں 10 لاکھ 95 ہزار 434 روپے ماہانہ بنیادی تنخواہ، خصوصی عدالتی الانس، میڈیکل الانس، سرکاری رہائش یا ہاس رینٹ، سرکاری ٹیلی فون، موبائل فون، دو سرکاری گاڑیاں، پٹرول، بزنس کلاس فضائی سفر، صوبائی وزیر کے مساوی سفری و رہائشی سہولیات اور دیگر سرکاری مراعات فراہم کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں رخصت، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق قواعد بھی واضح کیے گئے ہیں، جبکہ غیر مذکورہ معاملات میں حکومت بلوچستان کے نافذ العمل قواعد و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔قانونی حلقوں نے عبداللطیف خان کاکڑ کی تقرری کو بلوچستان کے قانونی نظام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور آئینی امور پر دسترس کی بنیاد پر حکومت بلوچستان کے قانونی مقف کو مثر انداز میں پیش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں