کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان میں این 25 پر فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 19 دہشتگرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 11 جوان بھی شہید ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن این 25 پر جھا کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، ہلاک دہشتگرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال، شاہراہوں کا تحفظ کیا جائے گا، بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا






