ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی آوازٹائمز)سٹی ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 13 سالہ مغویہ بحفاظت بازیاب، چوری شدہ موٹر سائیکل اور ماسٹر چابی برآمد، دو ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج اور ایس ایس پی ضلع نصیرآباد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی شمن علی سولنگی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹر عبدالرف نے سی آئی اے انچارج بہادر علی ڈومکی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو اہم مقدمات میں نمایاں کامیابی حاصل کی پہلی کارروائی میں مقدمہ نمبر 113/2026 بجرم دفعہ 364-A تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزم خدا بخش ولد الہی بخش جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے اغوا ہونے والی 13 سالہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے دوسری کارروائی میں مقدمہ نمبر 114/2026 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت مطلوب ملزم عامر ولد گل حسن مغیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ماسٹر چابی بھی برآمد کر لی گئی اس موقع پر SHO انسپکٹر عبدالرف نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی CIA ٹیم اور تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا






