نصیرآباد میں حاملہ خاتون کے مبینہ اغوا کے خلاف جویا برادری کا ڈی آئی جی آفس کے سامنے دھرنا

نصیرآباد (آوازٹائمز)نصیرآباد میں حاملہ خاتون کے مبینہ اغوا کے خلاف جویا برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں مگسی برادری سے تعلق رکھنے والے مبینہ مسلح افراد نے ان کے گھروں پر حملہ کیا اور پانچ بچوں کی ماں ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔ ان کے مطابق حملہ آوروں نے خاتون کے شوہر اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی مثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔احتجاج میں شریک افراد نے الزام عائد کیا کہ اس سے قبل بھی ان کی برادری کی خواتین اور بچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے، مگر بابا کوٹ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔مظاہرین نے ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، مغوی خاتون کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔نوٹ: خبر میں شامل الزامات مظاہرین کے مقف پر مبنی ہیں، جن کی متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں