بلوچستان کے ضلع چاغی سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد شہر میں داخل ہوئے جہاں مختلف سرکاری دفاتر، بینکوں اور ایک پولیس تھانے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانے میں آگ لگنے سے سرکاری ریکارڈ اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک ایمبولینس بھی لے جانے کی اطلاعات ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں (ڈیلی آوازٹائمز)






