ٹرمپ کا دعویٰ، ایران برسوں سے مجھے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، حملے کی صورت میں سخت جواب کی وارننگ

واشنگٹن (ڈیلی آوازٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ایران کے ممکنہ نشانے پر ہیں اور تہران انہیں برسوں سے ہدف بنانا چاہتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ایران کے خلاف سخت کارروائی سے متعلق پیشگی ہدایات دے رکھی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران ان کے خلاف کسی کارروائی میں ملوث ہوتا ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا کا ردعمل انتہائی سخت ہو سکتا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس ان کے خلاف کسی نئے ایرانی منصوبے سے متعلق کوئی مخصوص معلومات موجود نہیں ہیں، تاہم ان کے مطابق وہ ماضی سے ہی ایران کی ممکنہ ہدفی فہرست میں شامل رہے ہیں۔ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، علاقائی سلامتی کے معاملات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں