راولپنڈی (ڈیلی آوازٹائمز) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے دیگر دفعات میں عدالت نے ملزم کو 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے تھانہ صادق آباد پولیس نے مارچ 2024 میں صائم نامی شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے سابقہ رنجش کی بنا پر مسجد میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو موت کی سزا سنانے کے ساتھ مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ دیگر دفعا ت میں 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی






