ڈھاڈر (ڈیلی آوازٹائمز) ڈھاڈر میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے پانچ افراد زخمی شہر میں بالے کتوں کی بہتات میونسپل کمیٹی کی بدانتظامی شہری غیر محفوظ فوری طور پر پاگل کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے۔ شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر شہر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پاگل کتوں کی بہتات ایک ہی دن ایک بزرگ شہری محمد داد شنکر کمار سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کرنے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی بدانتظامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پاگل کتوں کی وجہ سے عوام خصوصا معصوم بچوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں شہریوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈپٹی کمشنر کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حساس صورتحال کا نوٹس لے کر بالے کتوں کو تلف کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے






