بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تعاون سے سینڈمین صوبائی اسپتال کوئٹہ میں شعبہ امراضِ قلب کا جدید کانفرنس روم افتتاح

کوئٹہ (ڈیلی آوازٹائمز) بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تعاون سے سینڈمین صوبائی اسپتال کوئٹہ میں شعبہ امراضِ قلب کا جدید کانفرنس روم افتتاح، طبی تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کی جانب اہم پیش رفت بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام (BHCP) کے تعاون سے سینڈمین صوبائی اسپتال (SPH)، کوئٹہ کے شعبہ امراضِ قلب (کارڈیالوجی) میں قائم کیے گئے جدید کانفرنس روم کا باوقار افتتاح کے موقع پ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احمد ولی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سینڈمین صوبائی اسپتال ڈاکٹر عبد الہادی کبزئی، شعب کارڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی، ڈاکٹر فضل الرحمان پانیزئی، ڈاکٹر ہاشم بڑیچ، مسٹر اشتیاق قریشی (فوکل پرسن، بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام، سینڈمین صوبائی اسپتال)، فیکلٹی اراکین، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور شعبے کے دیگر عملے نے شرکت کی۔ڈاکٹر احمد ولی نے کہا کہ یہ جدید کانفرنس روم بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ہسپتال مینٹیننس اینڈ ریپیئر شیئر کے تحت مختص فنڈز سے تعمیر کیا گیا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پروگرام نہ صرف مریضوں کو معیاری اور مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے بلکہ ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے، طبی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے جدید طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے۔ اسی مقصد کے تحت قائم کیا گیا یہ کانفرنس روم شعبہ کارڈیالوجی میں تدریسی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو مزید مثر اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈاکٹر عبد الہادی کبزئی نے کہا کہ جدید کانفرنس روم تعلیمی لیکچرز، سیمینارز، ورکشاپس، تربیتی سیشنز اور سائنسی کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے ایک مستقل اور جدید پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے مختلف شعبوں کے ماہرین کے مشترکہ اجلاس، پیچیدہ طبی کیسز پر شواہد پر مبنی مشاورت، جرنل کلبز، تحقیقی پریزنٹیشنز اور سائنسی مباحثوں کا انعقاد مزید مثر انداز میں ممکن ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی نے مزید کہا کہ کانفرنس روم میڈیکل طلبہ، پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز اور ہاس آفیسرز کے لیے جدید اور منظم تعلیمی ماحول فراہم کرے گا، جبکہ ڈاکٹروں کے درمیان مثر مشاورت اور بہتر کلینیکل فیصلہ سازی کے ذریعے مریضوں کے علاج کے معیار اور نتائج میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔اس موقع پر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احمد ولی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کا وژن صرف عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کرنا نہیں بلکہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات کے معیار، بنیادی ڈھانچے اور تدریسی ماحول کو بہتر بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال مینٹیننس اینڈ ریپیئر فنڈز کا مثر استعمال صحت کے نظام کو مزید مضبوط اور جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الہادی کبزئی اور شعب کارڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید کانفرنس روم کے قیام سے شعبہ کارڈیالوجی میں تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو نئی جہت ملے گی، جس کا براہِ راست فائدہ مریضوں کو بہتر طبی خدمات کی صورت میں حاصل ہوگا۔تقریب کے اختتام پر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احمد ولی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الہادی کبزئی اور پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کانفرنس روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر احمد ولی نے افتتاح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ شرکا نے اس اقدام کو بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی تعلیم، تحقیق، پیشہ ورانہ استعداد کار اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم اور قابلِ ستائش پیش رفت قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں