بنوں (ڈیلی آوازٹایمز) بنوں پولیس کا گاؤں گریڈہ شاہ جہاں میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، جبکہ ان کے گھر کو مسمار کردیا آٹھ مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور گاڑیاں برآمد، ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی سربراہی میں ضلع بنوں کے علاقے گاؤں گریڈہ شاہ جہاں میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور پاک فوج نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کامیابی سے انجام دیا آپریشن کے دوران پاک فوج نے علاقے کا مؤثر محاصرہ کرتے ہوئے اہم مقامات پر بلاکنگ پوزیشنز قائم کیں، تاکہ دہشت گردوں کے فرار کے تمام ممکنہ راستوں کو بند بنایا جا سکے کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، متعدد میگزین اور ایک بینڈولیئر برآمد کیا گیا مزید کارروائی کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جنہیں مزید مشترکہ تکنیکی تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے دورانِ تلاشی مطلوب دہشت گرد کمانڈر زرگل عرف “انکل” کے گھر سے دو ہونڈا CD-125 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بھی برآمد کیا گیا بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں اسی عزم اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اس موقع پر پولیس نے کامیابی پر بھنگڑے ڈالے اور ڈی پی او محمد فرقان بلال کو خوشی سے کندھے پر اٹھایا






