کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان، جبکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہجرت کرنے والے

لاہور(ڈیلی آوازٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جماعت کی خواتین رہنماؤں سمیت ہر کارکن نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہر مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑے رہے اور وہ کارکنوں کی جانب سے دی گئی عزت و محبت پر ان کے شکر گزار ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے، “کشمیر بنے گا پاکستان”، جبکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہجرت کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، جبکہ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات بھارتی میڈیا کی زینت بنے، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر اپنی سیاست کی خاطر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایسی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ہے تو سب کچھ قائم ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی منفی ہتھکنڈوں پر مبنی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل پر کبھی مؤثر آواز نہیں اٹھائی گئی، جبکہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پاکستان کی عزت، وقار اور ترقی کا سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں