بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشنز میں 10 دہشت گرد ہلاک

سوراب،مستونگ (ڈیلی آوازٹائمز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشنز میں 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ دو خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جامع مشترکہ کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران ضلع سوراب میں سات دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع مستونگ میں تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دو خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ عزمِ استحکام وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں