حب (ڈیلی آواز ٹائمز/سٹی رپورٹر نیاز اللہ سمالانی)بلوچستان کے صنعتی شہر حب علاقے نیو بلوچ کالونی میں 4 اور 5 جولائی 2026 کی درمیانی شب نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔واقعے کو 20 روز گزرنے کے باوجود تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ شہریوں کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر بیروٹ تھانے میں درج کرائی گئی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال چوروں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس چوروں کی گرفتاری کے معاملے میں مکمل طور پر خاموش ہیں، جس کے باعث علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے ایس پی حب مرزا بلال حسن سے اپیل کی ہے کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ بیروٹ تھانے میں فرض شناس اور ذمہ دار افسر تعینات کیا جائے تاکہ نیو بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔






