کان مہترزئی(ڈیلی آوازٹائمز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں شمولیتی اجتماع منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین عبدالرف لالا نے کی۔ اجتماع کے دوران درجنوں افراد نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین عبدالرف لالا، مرکزی سیکرٹری پشتون اولسی قومی جرگہ کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی، مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، ضلعی صدر دارا خان جوگیزئی اور دیگر رہنماں نے کہا کہ ملک بالخصوص پشتونخوا وطن کی صورتحال دن بدن تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جو حکمرانوں کی عوام دشمن اور غیر جمہوری پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔رہنماں نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام، مایوسی اور عدم تحفظ کا شکار ہے، صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ججز کو بھی دن دہاڑے قتل کیا جا رہا ہے جبکہ عام شہری، تاجر، ملازمین، مزدور اور مسافر محفوظ نہیں۔انہوں نے سیشن کورٹ کے جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو صوبے میں امن و امان کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے۔پشتونخوامیپ رہنماں نے کہا کہ بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، چوری اور ڈکیتی کے واقعات نے عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ کوئٹہ کراچی، کوئٹہ چمن اور کوئٹہ ژوب سمیت اہم شاہراہیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں، جہاں آئے روز حملوں کے باعث تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک اور زیارت کے مانگی میں پیش آنے والے واقعات نے ریاستی نظام اور امن و امان کے دعوں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ، امن کی بحالی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے سیاسی و جمہوری قوتوں کو مل کر مثر حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ
رشیداحمد بہرانی، ڈیلی آواز ٹائمز جھنڈاتالاب کے تحصیل بیوروچیف مقرر








