حب ندی میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود شہریوں کا رش، عمل درآمد نہ ہوسکا

حب (یاسرملازئی/ نیاز اللہ سمالانی) حب ندی میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود اس پر تاحال مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس کے باعث اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد حب ندی میں نہانے کے لیے پہنچ گئی اور ندی میں رش لگ گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حب ندی میں ماضی میں کئی افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں بچے بھی ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم اس کے باوجود ندی میں نہانے پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے تاحال کوئی مؤثر سیکیورٹی انتظامات نظر نہیں آ رہے۔شہریوں کے مطابق حب ندی کے مقام پر پولیس کی کوئی مناسب سیکیورٹی تعینات نہیں ہے، جس کی وجہ سے لوگ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ندی میں نہا رہے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ حب، ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر حب مہم خان گچکی اور ایس پی حب مرزا بلال حسن سے اپیل کی ہے کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور حب ندی پر باقاعدہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں