خضدار(ڈیلی آوازٹائمز)گزشتہ شب خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹس پروجیکٹ کے چار ملازمین کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں پروجیکٹ منیجر آفتاب احمد منگی، سعید اللہ، عبداللہ سولنگی اور ڈرائیور محی الدین شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مغوی ملازمین کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں، جبکہ علاقے میں نگرانی اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔سیکیورٹی خدشات کے باعث نجی کنٹریکٹر کمپنی نے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹس پروجیکٹ پر کام عارضی طور پر بند کردیا ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور مغوی ملازمین کی بازیابی کے حوالے سے تاحال باضابطہ معلومات سامنے نہیں آسکیں






