حب، بی ایس ڈی آئی کے تحت نوجوانوں‌کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیاز اللہ سمالانی) بی ایس ڈی آئی آئی ٹی سینٹر حب میں نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانے کے لیے تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں۔آئی ٹی سینٹر میں نوجوان طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر اور مختلف جدید ٹیکنالوجی سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیتی مرکز میں جدید کمپیوٹرز سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں، جہاں طلبہ و طالبات عملی طور پر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔اس موقع پر تربیتی عملے کی جانب سے شرکاء کو ٹیکنالوجی کے استعمال، کمپیوٹر کی بنیادی معلومات اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔شرکاء نے بی ایس ڈی آئی آئی ٹی سینٹر حب میں فراہم کی جانے والی تربیتی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مراکز نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حب میں نوجوانوں کے لیے ایسے مزید فنی و ٹیکنیکل تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں تاکہ مقامی نوجوان جدید ہنر سیکھ کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں