حب ( ڈیلی آواز ٹائمز/ڈسٹرکٹ بیورو) بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن ادویات کی منتقلی کے معاملے میں حب پولیس نے ڈرگ انسپیکٹر حب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ ایم ایس (BESSI)ہسپتال میڈیکل اسٹور کے مالک اور ہسپتال کے دو ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہےواضح رہے کہ گذشتہ سہہ پہر حب پولیس نے(BESSI) ہسپتال کی ادویات لے جانے والی ایمبولینس تحویل میں لی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم جان گچکی نے ڈرگ انسپیکٹر و دیگر پر مشتمل کمیٹی معاملے کے جائزے کے لیے تشکیل دی تھی۔زرائع کے مطابق کمیٹی نے معاملے کی چھان بین کے بعد ڈرگ انسپیکٹر حب صفدر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔






