حب، سینئر صحافی عبدالستار سرمستانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/ڈسٹرکٹ بیورو)سٹی پریس کلب حب رجسٹرڈ کے صدر عبد الستار سرمستانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں وائیس چیئرمین ضلع کونسل کمال خان محمد حسنی نے عبد الستار سرمستانی سے ملاقات کرکے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر فقیر عبدالخالق اور دوسرے معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں