چمن، امن و امان کے قیام کے لیے پولیس گشت میں اضافہ، غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف روزانہ آپریشن جاری

چمن (ڈیلی آوازٹائمز) امن و امان کے قیام کے لیے پولیس گشت میں اضافہ، غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف روزانہ آپریشن جاری، ڈی پی او اعتزاز عارف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)اعتزاز عارف نے کہا ہے کہ چمن میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن بھی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس کی قیادت پریس کلب کے سابق صدر حاجی اصغر اچکزئی نے کی۔ ملاقات میں علاقے کی امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او اعتزاز عارف نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کے درمیان دامن اور چولی کا رشتہ ہے، اور جرائم کے خاتمے کے لیے عوام اور میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بروقت نشاندہی اور تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائی ممکن نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جبکہ شہر اور گرد و نواح میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ڈی پی او نے صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ چمن کو ایک پرامن اور محفوظ شہر بنایا جا سکے۔صحافیوں میں بلال عطار۔علی خان مطیع اللہ حضرت علی اور محمد نعیم بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں