حب، گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری کو شدید مشکلات کا سامنا

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بجلی کی بندش کے باعث شدید گرمی میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ پریشانی میں مبتلا ہیں، جبکہ بعض شہری گرمی کی شدت سے بیمار بھی ہو رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق حاجی عبدالستار محلہ کا پی ایم ٹی (PMT) خراب ہونے کے باعث گزشتہ رات سے پورے علاقے میں بجلی غائب ہے، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر حب مھیم خان گچکی اور کے الیکٹرک کے متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خراب پی ایم ٹی کی مرمت یا تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور بجلی بحال کرکے شہریوں کو شدید گرمی کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں