مظفرآباد(ڈیلی آوازٹائمز)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس کو ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ن لیگی شرپسند عناصر نے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کر کے ناقابلِ برداشت حرکت کی۔سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیئر بخاری نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں مخالفین کو شکست واضح نظر آرہی ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ ریاست کے آئینی عہدے پر حملہ ہے، حملہ آور مجرمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھونس اور دبا سے گھبرانے والی نہیں ہے، مظفرآباد میں ووٹرز کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہیں دفن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاخوف حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی ضمانت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو درجنوں شکایات جمع کرائی ہیں۔
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ
رشیداحمد بہرانی، ڈیلی آواز ٹائمز جھنڈاتالاب کے تحصیل بیوروچیف مقرر








