حب، لسبیلہ کینال سے پانی کی سپلائی بند کیے جانے کے خلاف ٹینکر ایسوسی ایشن کا احتجاج

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) رئیس گوٹھ میں ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے لسبیلہ کینال سے پانی کی سپلائی بند کیے جانے کے خلاف ٹینکر ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے رئیس گوٹھ کے مقام پر کیمپ لگا لیا۔اس موقع پر ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بلال احمد قلندرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے انہیں حب ندی سے پانی بھرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم رئیس گوٹھ کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے اور کراچی کی جانب پانی سپلائی نہیں کیا جاتا۔بلال احمد قلندرانی کا کہنا تھا کہ رئیس گوٹھ میں مساجد اور طلبہ کرام کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں، جس کے باعث شہریوں، نمازیوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو سات روز گزر چکے ہیں لیکن تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے لیے کوئی نمائندہ نہیں آیا، جبکہ انتظامیہ کی خاموشی تشویشناک ہے۔ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ مین روڈ بند کرکے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں