حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء نے مون سون ٹری پلانٹیشن مہم 2026ء کے سلسلے میں لیڈا (LEDA) کے دفتر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب جمعہ خان مندوخیل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سائرہ عطاء نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈیلی آواز ٹائمز حب






