ڈیلی آواز ٹائمز کے خبر پر فوری ایکشن، سیوریج لائن کے کھلے مین ہول پر ڈھکن نصب

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ڈیلی آواز ٹائمز پر شائع ہونے والی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بلوچ خان رند کالونی میں سیوریج لائن کے کھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافی نیاز اللہ سمالانی نے ڈیلی آواز ٹائمز پر بلوچ خان رند کالونی میں سیوریج لائن کے ڈھکن نہ ہونے کے حوالے سے خبر شائع کی تھی، جس میں شہریوں کو درپیش مشکلات اور حادثات کے خدشات کی نشاندہی کی گئی تھی۔خبر کی اشاعت کے بعد میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین گل حسن محمد حسنی اور ممتاز لہڑی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے آج باقاعدہ طور پر سیوریج لائن کے اوپر ڈھکن نصب کروا دیا۔سیوریج لائن پر ڈھکن نصب ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے صحافی نیاز اللہ سمالانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت خبر شائع کرکے علاقے کے اہم عوامی مسئلے کی نشاندہی کی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ صحافت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ ڈیلی آواز ٹائمز نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔علاقہ مکینوں نے سیوریج لائن پر ڈھکن نصب کروانے پر میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین گل حسن محمد حسنی، بلوچ خان رند کالونی کے کونسلر اعظم خان رند اور ممتاز لہڑی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں