حب، کراچی کا رہائشی نوجوان حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) حب ندی میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود اس پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کراچی کے علاقے ہاکس بے کے رہائشی نوجوان شاہویز حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حب ندی میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود شہریوں کے حب ندی میں نہانے اور تفریح کے لیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ حالیہ واقعے میں کراچی کے علاقے ہاکس وے سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاویز حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔واقعے کے بعد شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود حب ندی میں شہریوں کے داخلے اور نہانے پر پابندی پر عمل درآمد کیوں نہیں کرایا جا رہا؟شہریوں نے ضلعی انتظامیہ حب ڈپٹی کمشنر حب جمعہ خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر حب مھیم خان گچکی اور ایس پی حب مرزا بلال حسن سے مطالبہ کیا ہے کہ حب ندی کے اطراف پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں اور حب ندی میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے تاکہ شہریوں کو خطرناک مقام پر جانے سے روکا جا سکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حب ندی میں پہلے بھی متعدد افراد ڈوب کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مگر اس کے باوجود پابندی کے مؤثر نفاذ کے لیے خاطر خواہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور حب ندی کے تمام داخلی راستوں پر سخت نگرانی کا نظام قائم کیا جائے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں