حب کے سینئر صحافیوں‌کا رکن بلوچستان اسمبلی، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ چئیرمین سے ملاقات، اہم مسائل پر گفتگو

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) حب کے سینئر صحافی، روزنامہ کوشش کے بیورو چیف امید علی چانڈیو، ڈیلی آواز ٹائمز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر بلوچستان پریس کلب حب کے انفارمیشن سیکرٹری صحافی نیاز اللہ سمالانی نے بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار، اسسٹنٹ کمشنر حب مھیم خان گچکی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین جاوید جمالی سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع حب میں عوام کو درپیش مختلف مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہری مسائل کے حل اور انتظامی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب مھیم خان گچکی نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے صحافی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی سے انتظامیہ کو ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات کے اختتام پر صحافیوں نے عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں