کوئٹہ، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز اچانک معطل

کوئٹہ، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز اچانک معطل
کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اچانک معطل ہوگئی، جس کے باعث شہریوں کو رابطوں اور روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کے باہمی رابطے متاثر ہوئے ہیں۔ سروس کی معطلی کے باعث آن لائن خدمات، موبائل ڈیٹا اور دیگر مواصلاتی سہولیات بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سروس کی معطلی کی وجوہات اور بحالی کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال واضح کی جائے اور سکیورٹی حالات معمول پر آنے کے بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جلد بحال کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں