کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چوری، ڈکیتی اور موٹرسائیکل و موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر دن دہاڑے شہریوں کو روک کر موٹرسائیکل، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے شہری حلقوں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے شہری علاقوں، مصروف سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور بعض نسبتا سنسان مقامات پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ وارداتوں کے دوران مسلح افراد شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہیں اور مزاحمت کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں اب صرف رات کے اوقات تک محدود نہیں رہیں بلکہ دن کے اوقات میں بھی شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کئی شہری اپنے کام، کاروبار، خریداری یا دیگر ضروری امور کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں تو انہیں راستے میں جرائم پیشہ افراد کا سامنا کرنا پڑتا ہے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں شہریوں کے لیے بڑا مسئلہ بن گئیں کوئٹہ میں موٹرسائیکل اور موبائل فون شہریوں کی روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہیں، تاہم انہی اشیا کو جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے مسلسل نشانہ بنائے جانے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض وارداتوں میں مسلح ملزمان چند لمحوں میں شہری سے موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، جبکہ متاثرہ شخص کے پاس فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہتا شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چھن جانے سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ روزگار اور آمدورفت کے مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح موبائل فون چھینے جانے کے باعث شہریوں کا قیمتی سامان ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی ڈیٹا، رابطہ نمبرز اور دیگر اہم معلومات بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں عوامی حلقوں کے مطابق شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس گشت میں اضافہ، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر نگرانی کا مثر نظام اور وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی ضروری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی علاقے میں بار بار موٹرسائیکل یا موبائل چھیننے کی وارداتیں ہورہی ہوں تو وہاں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے مثر نگرانی کی جانی چاہیے تاکہ جرائم پیشہ افراد کو شہریوں کو آسان ہدف بنانے کا موقع نہ ملے۔شہریوں کا پولیس حکام سے فوری ایکشن کا مطالبہ، مثر گشت اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی اپیل کی ہیں کوئٹہ کے شہریوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں گشت اور ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کی تعیناتی اور مشتبہ افراد کی نگرانی بھی بڑھائی جائے۔ اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں اور دیگر دستیاب ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا عمل تیز کیا جائے






