پاکستان کے سابق صدریحییٰ خان کی46ویں برسی 10 اگست پیرکو منائی گئی#h#

جہانیاں (ڈیلی آوازٹائمز)پاکستان کے سابق صدریحییٰ خان کی46ویں برسی 10 اگست پیرکو منائی گئی۔ یحییٰ خان مارچ1969ء سے دسمبر1971ء تک پاکستان کے صدر اور فوجی سربراہ رہے وہ پنجاب کے شہر چکوال میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد وہ پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ستمبر 1965ء اور 1971ء میں ہونے والے پاک بھارت جنگوں میں نمایاں خدمات پر انہیں ہلال جراّت،ہلال پاکستان اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ستمبر1966ء میں جنرل موسیٰ خان کے بعدیحییٰ خان کو پاک فوج کے تیسرے سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا یحییٰ خان نے ایوب خان کے مستعفی ہونے کے بعد عہدہ صدارت بھی سنبھالا۔مارچ1969ء میں یحییٰ خان نے ملک میں باقاعدہ مارشل لاء کا اعلان کر دیا ان کے دور حکومت میں سابق ریاست بہاولپورکو پنجاب،کراچی کو سندھ میں شامل کیا گیا۔20دسمبر1971ء کویحییٰ خان نے اقتدار پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے کر دیا۔وہ دس اگست 1980ء کو خرابی صحت کی بنا پر انتقال کرگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں