حب، گزشتہ 24گھنٹوں‌سے انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے آن لائن کاروبار، بینکنگ، تعلیمی سرگرمیوں، سرکاری امور اور دیگر ضروری خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے، ایسے میں طویل دورانیے تک انٹرنیٹ سروس کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں