پاکستان،سعودی عرب اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون، اتحاد، امن و سلامتی اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام

جھنگ (ڈیلی آواز ٹائمز/ملک محمد عقیل) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے زیرِ اہتمام سی ای او ایجوکیشن جھنگ کی زیرِ صدارت ایجوکیشن کمپلیکس میں مکہ مکرمہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابقہ ایم این اے جناب شیخ محمد یعقوب تھے اور محکمہ تعلیم جھنگ کے افسران، اساتذہ کرام اور دیگر معزز شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون، اتحاد، امن و سلامتی اور مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

شرکاء نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں