ہماری تنظیمی وابستگی، اتحاد اور جدوجہد کی علامت ہے، مولانا عبدالرشید سمالانی

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) جمعیت طلباء اسلام مدنی یونٹ اکرم کالونی حب کے زیر اہتمام نیو بلوچ کالونی کے گولائی چوک پر عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان اور مجلس عاملہ و مجلس عمومی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جمعیت علماء اسلام تحصیل حب کے نائب امیر حضرت مولانا عبدالرشید سمالانی اور جمعیت طلباء اسلام ضلع حب کے ضلعی ناظم مالیات احمد صدیقی تھے۔اس موقع پر حضرت مولانا عبدالرشید سمالانی، احمد صدیقی، محمد عمران کاکڑ، بشیر احمد بزنجو اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام کا پرچم ہم سب کا پرچم ہے اور یہ ہماری تنظیمی وابستگی، اتحاد اور جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے نوجوان طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی، اخلاقی اور تنظیمی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کریں۔تقریب میں حضرت مولانا عبدالرشید سمالانی، مولانا امان اللہ، مولانا نصراللہ، احمد صدیقی، محمد عمران کاکڑ، محمد اعظم دشتی، بشیر احمد بزنجو سمیت مجلس عاملہ و مجلس عمومی کے تمام کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔آخر میں جمعیت طلباء اسلام مدنی یونٹ اکرم کالونی حب کے صدر بشیر احمد بزنجو نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانانِ گرامی، علماء کرام، ذمہ داران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں