احمد پور سیال، 79واں جشن آزادی کے پروگرام کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت

احمدپورسیال(ڈیلی آواز ٹائمز/آصف مجید سبحانی)دفتر میونسپل کمیٹی احمدپورسیال میں جشن آزادی بڑے جوش وخروش سے منایا گیا. اور اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امیر عباس خان سیال.نے پرچم کشائی کی اس موقع پر موجود پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.سٹیج پر DSP ارشد علوی.رانا جہانزیب.رانا توقیر آصف چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی قاسم بشیر.پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر ارشد علی وسیم.چوھدری محمد صدیق میوصدر انجمن تاجراں.چوھدری محمد اسلم.اسماعیل بلوچ.شیخ محمد عارف.چوھدری محمد علی عاصی.حاجی محمد مجید تھراج. اورستھرا پنجاب کے ارکان. ریسکیو کا عملہ اور دیگر شہر سے کثیر تعداد میں بچوں جوانوں اور بوڑھوں نے شرکت کی.اس موقع پر امیر عباس خان سیال نے اور اسسٹنٹ کمشنر نے یوم آزادی پر روشنی ڈالی.دفتر میونسپل کمیٹی سےTHQ ہسپتال چوک تک ریلی نکالی گئی. آخر میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے اس خوشی کے موقع پر لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں